100 روزہ پلان، پاکستانی وزیراعظم وزارتوں کی کارکردگی قوم کے سامنے لائیں گے

100 روزہ پلان کے تحت وزیر اعظم عمران خان وزارتوں کی کارکردگی قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارتوں کو پہلے مرحلے کی کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

100 روزہ پلان، پاکستانی وزیراعظم وزارتوں کی کارکردگی قوم کے سامنے لائیں گے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 100 روزہ پلان کے تحت وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں کی کارکردگی کا پہلے جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وزارتوں کو 100 روزہ پلان کے پہلے مرحلے کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وزرا کی بھاگ دوڑ جاری ہے اور منصوبہ بندی پر عملدرآمد مزید تیز ہوگیا ہے ، ہر وزارت کو تحریری رپورٹس جمع کرانا ہوگی کہ پلان کے اہداف حاصل ہوئے یا نہیں۔

وزراء کو رپورٹ میں بتانا ہوگا کہ قومی خزانے کو کتنا فائدہ پہنچایا، کفایت شعاری،سادگی پرعمل ہوا؟ عوام کو ریلیف کے لیے کیا اقدامات کیے اور حکومتی منشورپرعملدرآمد ، نئی اسکیموں، کرپشن کے سد باب کے لیے کیا اقدامات کیے۔

وزیر اعظم وزارتوں کی کارکردگی قوم کے سامنےلائیں گے اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل وزراکوحکومتی و عوامی سطح پر کریڈٹ دیں گے۔

وزیراعظم کی جانب سے دیے گئے بیشتر اہداف حاصل کرلیے گئے اور وزیرمملکت برائے مواصلات مراد سعید کارکردگی میں اول نمبر پر رہے، انہوں نے 1 ارب روپے کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروائی۔

واضح رہے عام انتخابات 2018 سے قبل 20 مئی کو پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سو دن کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ 100 دن کا منشور دے دیا ہے، یہ منشور ہماری سمت کا تعین کررہا ہے۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری