افغانستان سے متعلق امریکی توقعات پر عمل درآمد ممکن نہیں، ترجمان دفتر خارجہ


افغانستان سے متعلق امریکی توقعات پر عمل درآمد ممکن نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ افغانستان کے معاملے میں پاکستان سے امریکی توقعات بہت زیادہ ہیں لیکن ہم نے انہیں بتادیا ہے کہ جو ہم کرسکے کریں گے لیکن اس قدر نتائج نہیں دے سکتے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں سینیٹ پالیسی ریسرچ فورم سے خطاب کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمارا بنیادی مسئلہ بھارت کے ساتھ ہے جس سے ہم نے 4 جنگیں لڑی ہیں، وزیر اعظم نے بھارت سے مذاکرات کے لیے خط لکھ کربات کرنے کو کہا، 19 تاریخ کو ہمارا خط گیا، 20 کو بھارت مذاکرات کے لیے مان گیا اور 21 کو وہ اپنی بات سے پھر گیا، اس کی وجہ بھارت میں آئندہ پارلیمانی انتخابات ہیں، کیوں کہ بھارتی انتخابات میں پاکستان اہم ترین ایشو ہوتا ہے، سیاسی جماعتوں کے پاکستان کے حوالے سے موقف کو دیکھا جاتا ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ہم دنیا سے متوازن تعلقات چاہتے ہیں، وزیراعظم کا دورہ بہت مثبت رہا، دو ماہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ دو مرتبہ پاکستان آئے جو بہت مثبت ہے۔

 امریکا سے ہمارے تعلقات اچھے نہیں ہیں، افغانستان پر امریکا کی توقعات ہم سے زیادہ ہیں، ہم نے انہیں بتادیا ہے کہ جو ہم کرسکے کریں گے لیکن اس قدر نتائج نہیں دے سکتے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری