کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کا دائرہ وسیع کردیا گیا


کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کا دائرہ وسیع کردیا گیا

حکومت سندھ نے صنعتی شہر کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا دائرہ بڑھا دیا گیا، تجاوزات کے خلاف آپریشن صدر سے نکل کر گلستان جوہر پہنچ گیا۔

کراچی میں کے ایم سی کے بعد کے ڈی اے بھی تجاوزات کے خلاف متحرک ہوگئی، جس نے گلستان جوہرمیں تجاوزات کے خلاف نائٹ آپریشن کیا۔

ہیوی مشینری سےسماما سینٹر اورگلستان جوہر کے مختلف بلاکس میں فٹ پاتھ اورسڑک پر موجود درجنوں پتھاروں اور دکانوں کو گرا دیا گیا۔

گلستان جوہر میں سفاری پارک کے قریب کے ڈی اے اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ سیل نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

رات گئے گلستان جوہر کے مختلف بلاکس میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوا، ہیوی مشینری سے فٹ پاتھ سے پتھارے ہٹا دیے گئے، بڑی تعداد میں غیرقانونی دکانوں کو بھی مسمار کیا گیا۔

گلستان جوہر میں رابعہ سٹی کے قریب واقع پرانے فرنیچر کی دکانوں کو کچھ دیر کی مہلت دی گئی تاہم بعد میں اسے بھی ہٹا دیا گیا، آپریشن کے دوران گرین بیلٹ پر قائم غیر قانونی دکانیں گرا دی گئیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری