وزیراعظم کا ماہِ ربیع الاول کو سرکاری طور پر منانے کا اعلان


وزیراعظم کا ماہِ ربیع الاول کو سرکاری طور پر منانے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے میلاد کے موقع پر عالمی کانفرنس کا انعقاد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ربیع الاول کو سرکاری طور پر اور شایانِ شان طریق سے منایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ رحمت العالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس کاافتتاح وزیراعظم کریں گے۔

واضح رہےکہ حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر  2 روزہ ختمِ نبوت ﷺ انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں  وائس چانسلر جامعۃ الاظہر اور شام کے مفتی سمیت متعدد علماء کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری