علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے لوگوں میں شعور پیدا کیا،علامہ راجہ ناصر


علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے لوگوں میں شعور پیدا کیا،علامہ راجہ ناصر

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ مفکر پاکستان ڈاکٹرعلامہ اقبال نے اپنی شاعری سے پاک و ہند کے لوگوں کی فکر کو تبدیل کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، علامہ راجہ ناصرنے علامہ یوم اقبال کی مناسبت سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ شاعر مشرق نے معاشرے کی اصلاح اوراپنی شاعری سے افرادکی ذہنی وفکری تربیت کی۔

یوم اقبال پر بیان میں انہوں نے کہا کہ دورحاضر کاتقاضا ہے کہ ہم ان کی انقلابی وفکری شاعری کی ترویج اور اس پرعمل کرنے کی سعی کریں اپنے اندر خودی پیدا کریں جوکہ ہماری قومی غیرت و حمیت کی ترجمانی کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  علامہ اقبال کے پیش نظر ایک ایسے ملک کا حصول تھا جہاں نظریہ اسلام کے مطابق ہر کسی کو آزادنہ زندگی بسر کرنے کا حق حاصل ہو۔ایک ایسی مملکت جہاں کسی تفرقہ بازی،انتہا پسندی اور عصبیت کی قطعاََ گنجائش موجود نہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری