پاکستانی برآمدات میں 3اعشاریہ 52فیصد کا اضافہ


پاکستانی برآمدات میں 3اعشاریہ 52فیصد کا اضافہ

پاکستان کےادارہ شماریات نے درآمدات اور برآمدات سے متعلق رواں مالی سال کے پہلے چارماہ کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے4 مہینوں میں برآمدت 7ارب 28کروڑ ڈالر رہیں جبکہ جولائی سے اکتوبر تک درآمدات 19ارب 7کروڑ ڈالر رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطاق پہلے چار مہینوں میں برآمدات میں 3اعشاریہ 52فیصداضافہ ریکارڈکیا گیا، جبکہ درآمدات صفر اعشاریہ 06فیصد بڑھیں۔

اعدادوشمار کے مطابق تجارتی خسارہ 11ارب 78کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 1عشاریہ 97کم رہا۔

اکتوبر 2018میں برآمدات 1ارب 90کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات 4ارب 84کروڑ ڈالر رہیں اور تجارتی خسارہ 2ارب 94کروڑ ڈالر رہا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری