سری لنکا میں پارلیمنٹ تحلیل، پانچ جنوری کو انتخابات ہوں گے


سری لنکا میں پارلیمنٹ تحلیل، پانچ جنوری کو انتخابات ہوں گے

سری لنکا کے صدر میتری پالا سری سینا نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا ہے اور پانچ جنوری کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سری لنکا کے صدر میتری پالا سری سینا نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا ہے اور پانچ جنوری کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ سری سینا نے یہ فیصلہ یونائیٹڈ پیپلز فریڈم الائنس (یوپی ایف اے) اتحاد کی طرف سے جمعہ کو ایوان میں ضروری اکثریت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد لیا۔

سرکاری گزٹ نوٹیفکیشن میں سری سینا نے جمعہ کو کہا کہ پارلیمنٹ آج آدھی رات سےتحلیل ہو جائے گی اور نئے پارلیمنٹ کی تشکیل 17 جنوری کو کی جائے گی_

رانل وکرم سنگھے کی قیادت والی یونائٹیڈ نیشنل پارٹی (یواین پی) نے ٹوئٹر پر اس فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے فیصلے کا وہ پرزور مخالفت کرتی ہے۔ یواین پی نے لوگوں کے جمہوری حقوق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سری سینا کی سخت الفاظ میں مذمت کی_

قابل ذکر ہے کہ صدر سری سینا نے 26 اکتوبر کو رانل وکرم سنگھے کو وزیر اعظم کے عہدہ سے برطرف کر دیا تھا اور ان کی جگہ مسٹر مہندا راج پکشے کو وزیر اعظم بنا دیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری