امریکا سے ریمنڈ ڈیوس کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی پر بات نہیں ہوئی، شاہ محمود قریشی


امریکا سے ریمنڈ ڈیوس کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی پر بات نہیں ہوئی، شاہ محمود قریشی

پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے بدلے امریکا میں قید عافیہ صدیقی کی رہائی کی پیشکش نہیں کی گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 'ڈاکٹر عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ وہ جلد پاکستان واپس آئیں اور اپنی بقیہ سزا اپنے ملک میں پوری کریں تاکہ ان کے خاندان والوں کو بھی سکون حاصل ہو۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'سفارتی سطح پر عافیہ صدیقی کو لانے کے لیے جو کرسکتے ہیں کریں گے لیکن ان کی واپسی پر حکومت کوئی سودے بازی نہیں کرے گی، جبکہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کی بات نہیں ہوئی۔'

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری