حکومت صنعتی پیداوار بڑھانے پر فوکس کررہی ہے، اسد عمر


حکومت صنعتی پیداوار بڑھانے پر فوکس کررہی ہے، اسد عمر

پاکستان کا وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت صنعتی پیداوار بڑھانے پر فوکس کررہی ہے_

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان کا وزیرخزانہ نے کہا کہ  صنعت کاروں کےمسائل اور تجاویز بہت اہم ہیں، معیشت کی بہتری کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور کرپشن پر قابو اور لوٹی گئی دولت واپس لانے کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں ، اتفاق کرتا ہوں ٹارگٹ غیرفطری ہےاورکم بھی ہے، ٹیکس نیٹ میں کمی کی بڑی وجہ نااہلی اورسیاسی گٹھ جوڑہے۔

کے الیکٹرک کے حوالے سے انھوں نے کہا کےالیکٹرک کی نجکاری اہم معاملہ ہے ، ملک کے سب  سے بڑے شہر کی بجلی کا معاملہ ایسے نہیں چھوڑ سکتے،  دونوں فریق کےدرمیان معاملات طے کرنے کے لیے کمیٹی بنادی ہے، کے الیکٹرک کا معاملہ جلدحل کریں گے کوشش ہے کہ حکومت کی وجہ میں تاخیر نہ ہو۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ 300 ارب روپے کے ٹیکس واجبات کے کیس عدالتوں میں ہیں ، بیرون ملک اکاؤنٹ ہولڈرزکوبھی نوٹس جاری ہونا شروع ہوگئے ہیں، بیرون ملک جائیدادرکھنے والوں کو بھی نوٹس بھیجے جارہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری