ہماری اتحادی جماعت کے جو گلے شکوے ہیں وہ ہم سنیں گے،گورنر پنجاب


ہماری اتحادی جماعت کے جو گلے شکوے ہیں وہ ہم سنیں گے،گورنر پنجاب

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ہماری اتحادی جماعت کے جو گلے شکوے ہیں وہ ہم سنیں گے، ہم اور اتحادی جماعتیں ایک خاندان کے طرح ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ جادو کی چھڑی نہیں کہ 70سال کا مسئلہ فوری ٹھیک کردیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے تک ملک خوشحال نہیں ہوسکتا، ہم سب اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار ہی طاقت کا مرکز ہے، پنجاب کے ہر حلقے میں جاتا ہوں۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ نعیم ورائچ کو سپورٹ کرنے کے لیے ان کے حلقےمیں گیا تھا، نعیم ورائچ کا حلقہ طارق بشیرکے حلقے کے برابر ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیملی میں بھی باتیں ہوجاتی ہیں، کوئی ایسا طوفان نہیں گرا، چوہدری برادران کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہماری اتحادی جماعت کے جو گلے شکوے ہیں وہ ہم سنیں گے، ہم اوراتحادی جماعتیں ایک خاندان کے طرح ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہیٰ اورگورنرپنجاب چوہدری محمد سرور میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، جس میں دونوں‌ رہنماؤں نے ساتھ چلنے پر اتفاق کیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری