ایران کی پیشرفت جاری ہے، محمد جواد ظریف


ایران کی پیشرفت جاری ہے، محمد جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی پیشرفت جاری رکھے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو نے اپنے توہین آمیز بیان میں کہا کہ اگر ایران اپنے عوام کو اقتصادی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتا ہے تو اسے امریکہ کی بات مان لینی چاہئیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کل رات اپنے ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ ایران پر اپنے اس قسم کے نظریات اور تخیلات مسلط کرنا چاہتے ہیں جو غیر انسانی جرائم میں شمار ہوتے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ اپنے ماضی کے حکام کی طرح اس بات کو سمجھ لیں گے کہ ایران نہ فقط باقی و ساری رہے گا بلکہ اپنی حاکمیت کے دائرے میں ترقی و پیشرفت کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 8 مئی 2018 کو جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کارنے کا اعلان کیا۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری