ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی آج یوم پیدائش


ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی آج یوم پیدائش

بھارت میں مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع 11 نومبر کو’’ قومی یوم تعلیم‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے_

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،مولانا ابوالکلام آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم تھے۔ مولانا آزاد کے یوم پیدائش پر 2008 سے قومی یوم تعلیم کے طور پر منایا جاتا ہے۔ مولانا آزاد کی پیدائش 11 نومبر 1888 میں ہوئی تھی۔ وہ 15 اگست 1947 کے بعد سے یکم فروری 1958 تک پہلے وزیر تعلیم تھے۔ماہر تعلیم اور مجاہد آزادی مولانا آزاد نے تعلیم یافتہ ہندوستان کی بنیاد رکھی ۔ انتقال کے بعد انہیں ملک کے سب سے بڑے اعزاز ’’بھارت رتن‘‘ سے بھی نوازا گیا۔

انہوں نے مسلمانوں میں تعلیمی بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا_

انہوں نے انجم اسلامیہ سمیت متعدد مدارس کی بنیاد بھی رکھی۔ انگریزوں کی حکومت کے دوران مولانا ابو الکلام آزاد رانچی میں نظر بند رہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری