تاریخ میں پہلی بار سرکاری سطح پر ربیع الاول منایا جارہا ہے، فواد چوہدری


تاریخ میں پہلی بار سرکاری سطح پر ربیع الاول منایا جارہا ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ربیع الاول سرکاری سطح پر منایا جارہا ہے، رحمۃ العالمین کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس کا افتتاح وزیراعظم کریں گے اور اس میں دنیا بھر کے جید علماء شرکت سے لیے تشریف لائیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ہونے والی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہر ہفتے نیا مسئلہ کھڑا کردیا جاتا ہے، کچھ لوگ مذہبی سیاست سے جڑے ہیں اور اپنے مقاصد کے لیے مذہب کا لبادہ اوڑھے رکھا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نظریے کی لڑائی بندوق اٹھا کر نہیں بلکہ دلیل کی بنیاد پر جیتی جاسکتی ہے کیونکہ جب تک محمد ﷺ کی ذات سے عشق نہیں تب تک مسلمان ہونے کا کوئی تصور بھی نہیں ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے فیصلے کو پڑھے بغیر ہی غلط قرار دیا، ایک دلیل والے کے پاس بندوق دوسرے دلیل والے کے پاس کچھ بھی نہیں ہے، یہاں ریاست کی ناکامی یہ ہے کہ ایک دلیل والے کو دوسرے دلیل والے سے بچا نہیں سکی۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ان لوگوں کو روکنےکی ضرورت ہےجو قوم اور مذہب کی خدمت نہیں کررہے، موجودہ حکومت مذہبی قیادت کےساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلناچاہتی ہے، اس لیے ہمیں مایوسی نہیں بلکہ ہم بہتری کی طرف جارہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری