تعلیم کے شعبہ میں ایران کے تعاون سے تحقیق کو فروغ ملتا ہے، ڈاکٹر ناصرہ جبیں


تعلیم کے شعبہ میں ایران کے تعاون سے تحقیق کو فروغ ملتا ہے، ڈاکٹر ناصرہ جبیں

 وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ جبیں نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلیم کے شعبہ میں تعاون سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان روابط مضبوط ہوتے ہیں بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص بھی اجاگر ہوتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وائس چانسلر ڈاکٹر ناصرہ جبیں نے پنجاب یونیورسٹی میں اردو زبان ادب کے فروغ میں ڈاکٹر زاہد منیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز کو ہدایت کی کہ وہ ایران کے ساتھ پنجاب یونیورسٹی کے پہلے سے موجودمعاہدے کی تجدید کریں تاکہ اردو پڑھنے کے خواہشمند ایرانی طلبہ ماضی کی طرح پاکستان آسکیں۔

یاد رہے کہ پچھلے سال میں ڈاکٹر ناصرہ جبیں نے تہران یونیورسٹی ایران سے شعبہ اردو کی استاد ڈاکٹر وفا یزدان منش سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد خالد خان، پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامرو دیگریونیورسٹی آفیشلز موجود تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری