یمن: آل سعود کے اتحادی افواج کے حملوں میں متعدد عام شہری شہید


یمن: آل سعود کے اتحادی افواج کے حملوں میں متعدد عام شہری شہید

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ الحدیدہ کے علاقے میں سعودی عرب کے کرایے کے فوجی حملوں میں متعدد عام شہری شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الحدیدہ کے مضافات میں سعودی اتحادی افواج کے ساتھ شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یمنی عسکری ذرائع کا کہنا تھا کہ آل سعود کے اتحادی افواج کے حملوں میں درجنوں افراد شہید یا زخمی ہوئے ہیں زخمیوں کو صنعا اور ادلب کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کا منہ توڑ جواب دیا، المیادین کے مطابق یمنی سرکاری فوج نے اتحادی افواج کے مراکزپرڈرون حملے کئے ہیں جس میں کئی کرایے کے فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

غیرملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں گزشتہ 10 روز کے دوران ہونے والی فضائی اور زمینی حملوں میں 400 سے زائد عام شہری شہید ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ تین سالوں سے سعودی عرب امریکی اور اسرائیلی حمایت سے نہتے یمنیوں کا قتل عام کررہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے سعودی فضائی اور زمینی حملوں میں اب تک 10 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں اس کے باوجود سعودی اتحاد حدیدہ کا قبضہ حاصل کرنے میں ناکام ہے۔

دوسری جانب دیگر امدادی تنظمیوں کا خیال ہے کہ اصل اعداد وشمار اس سے 5 گنا زیادہ ہیں۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے متعدد مرتبہ عالمی برادری کو خبردارکیا ہے کہ یمن میں سنگین انسانی بحران پیدا ہوسکتا ہے جہاں طویل جنگ سے قحط اور دیگر وبائی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

دفاعی اورسیاسی ماہرین کا کہنا ہے یمن میں آل سعود کوذلت آمیز شکست سامنا ہے، یمنیوں کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کا دفاع جاری رکھیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری