22لاکھ 79ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے


22لاکھ 79ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں انسداد پولیو مہم پیر 12 نومبر سے شروع ہوگی جو سات روز جاری رہے گی۔

کمشنرکراچی افتخار شلوانی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں انسداد پولیو کے بارے میں ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مہم میں 22لاکھ 79ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مہم 192 یونین کونسلوں میں بیک وقت شروع کی جائے گی، جس میں 13ہزار سے زائد پولیو ورکرز اپنے فرائض انجام دیں گے۔

 مہم کے دوران سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مہم میں رہ جانے والے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

کراچی میں 26ہائی رسک جبکہ 7سپر ہائی رسک یونین کونسلیں ہیں، گڈاپ یونین کونسل -4،گجرو یونین کونسل کو سب سے زیادہ توجہ طلب یونین کونسل کی حیثیت سے شناخت کیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری