امریکا کا سعودی عرب سے خاشقجی کے قاتلوں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ


امریکا کا سعودی عرب سے خاشقجی کے قاتلوں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ملزمان کا احتساب کرے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ہیتھر نوریٹ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نےسعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان جمال خاشقجی کے قتل اور یمن تنازع پر بات ہوئی۔

ہیتھر نوریٹ کا کہنا تھا کہ یمن تنازع کے پرامن حل کے لیے فریقین مذاکرات کی میز پر آئیں، ہم تمام فریقین سے یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے یمنی نہتے مسلمانوں کا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے جس میں اب تک ہزاروں بے گناہ یمنی مسلمان شہید ہوچکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری