مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت جاری ایک اور کشمیری مسلمان شہید


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت جاری ایک اور کشمیری مسلمان شہید

بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے کشمیری ذرائع کے حوالےسے بتایا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارت کی جارحیت جاری ہے اور بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک متعدد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

بھارتی فوج کی جانب سے انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو عالمی برادری سے چھپانے کے لیے محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری