الحدیدہ میں یمنی سرکاری فوج اور سعودی کرایے کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں جاری


الحدیدہ میں یمنی سرکاری فوج اور سعودی کرایے کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں جاری

یمن کے شہرحدیدہ میں یمنی سرکاری فوج اور آل سعود کے کرایے کے اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے ساحلی شہر حدیدہ میں یمنی سرکاری فوج اور سعودی اتحادی افواج کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے، گزشتہ 24گھنٹوں میں درجنوں نہتے یمنی شہر شہید یا زخمی ہوچکے ہیں۔

یمن کے طبی ذرائع کا کہنا ہے یمنی سرکاری فوج کی کارروائی میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں اور اب تک 32فوجیوں کی لاشیں اسپتال لائی گئیں۔

واضح رہے کہ 3نومبر سے حدیدہ میں 200سے زائد فضائی حملے بھی کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں نہتے یمنی مسلمان خاک وخون میں غلطاں ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے رہیں گے اور کسی بھی صورت الحدیدہ پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے کرائے کے 200 فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری