آئی ایم ایف کا پاکستان کی ٹیکس وصولی پرعدم اطمینان کا اظہار


آئی ایم ایف کا پاکستان کی ٹیکس وصولی پرعدم اطمینان کا اظہار

آئی ایم ایف نے پاکستان کی ٹیکس وصولی کی صورت حال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو مالی خسارے سے نمٹنے کے لیے ٹیکس وصولی میں اضافے کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آئی ایم ایف کو رواں مالی سال کیلئے ٹیکس وصولی کے اہداف اور پہلے چار مہینوں کی کار کردگی پر بریفنگ دی گئی جس پر آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی بڑھائے بغیر مالی خسارے میں کمی کے اہداف کا حصول مشکل ہے۔

آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز بھیجنے کے عمل کو سراہا ہے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر حکام کے مطابق اب تک ہزاروں ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز جاری کر چکے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو ٹیکس وصولی بڑھانے کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔دونوں کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات 20 نومبر تک جاری رہیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری