قرضے واپس نہ کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، گورنر پنجاب


قرضے واپس نہ کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کرپشن اور بنکوں کے قرضے واپس نہ کرنے والوں کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کے غریب عوام کرپٹ نہیں ہیں بلکہ امیر طبقہ نے ملک کو لُوٹا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خاں کی قیادت میں ملک میں ایک کروڑ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے علاوہ غریب طبقہ کے لئے 50 لاکھ گھر بنائے جائیں گے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ دُنیا کی ترقی یافتہ قوموں نے قلم کی طاقت سے ترقی حاصل کی ۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح معیاری تعلیم کا فروغ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بے رزگاری کے خاتمے کے لئے نوجوانوں کو ووکیشنل ٹریننگ دی جائے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری