صہیونی فوج پر فلسطینی جوانوں کے میزائل حملے، متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی


صہیونی فوج پر فلسطینی جوانوں کے میزائل حملے، متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی

فلسطینی مزاحتمی تحریک کے جوانوں نے صہیونی فوج کے حملوں کا بھر پورجواب دیتے ہوئے متعدد مارٹرگولے داغے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک کے جوانوں نے صیہونی علاقوں پر درجنوں میزائل داغے جس کی وجہ سے صہیونی علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیاہے۔

عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں اب تک 2 صیہونی ہلاک اور 50 زخمی ہوئے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے میزائل حملے، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے جواب میں کئے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے رات سے جاری جارحیت کے نتیجے میں اب تک 10 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری