سمندرپار پاکستانیوں کے بچوں کی تعلیم پرتوجہ دے رہے ہیں،زلفی بخاری


سمندرپار پاکستانیوں کے بچوں کی تعلیم پرتوجہ دے رہے ہیں،زلفی بخاری

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بیرون ملک ذوالفقار بخاری نے کہا ہے حکومت سمندرپار پاکستانیوں کے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بیرون ملک ذوالفقار بخاری نے او پی ایف گرلز کالج میں نئی منتخب سٹوڈٹنس کونسل کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے امتحانات میں عمدہ کارکردگی پر طالبات میں انعامات، میڈل تقسیم کئے۔

ذوالفقار بخاری  کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا سرمایہ اور مستقبل ہیں، او پی ایف تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائینگے، تقریب سے منیجنگ ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ڈاکٹر عامر شیخ نے بھی خطاب کیا۔

معاون خصوصی کو کالج پرنسپل شاہینہ مسعود نے سووینئر پیش کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری