چین، گلگت بلتستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا


چین، گلگت بلتستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا

چینی کمپنی نے گلگت بلتستان میں توانائی کے شعبے میں 100ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چینی کمپنی نے گلگت بلتستان میں توانائی کے شعبے میں 100ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن سے چینی کمپنی کے اعلیٰ عہدہ دار نے ملاقات میں کہا کہ جی بی میں بجلی کے بحران کے خاتمے کے لئے کلیدی کردار ادا کریں گے۔

 مقامی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں گلگت بلتستان میں انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات میں جی بی بورڈ آف انویسٹمنٹ کے وائس چیئرمین راجہ نظیم بھی موجود تھے۔

چینی کمپنی کے نمائندے مسٹر لی نے کہا کہ ہماری کمپنی پہلی مرتبہ گلگت بلتستان میں اتنی بڑی سرمایہ کاری کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 100ملین ڈالر کی لاگت سے گلگت بلتستان میں آبی توانائی کے مختلف منصوبوں پر کام کیا جائے گا جس سے گلگت بلتستان میں توانائی کے شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں بجلی کا شدید بحران ہے، سردیوں کے موسم میں بجلی کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہوتا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری