افغانستان نے پولیس افسر کا جسد خاکی پاکستان کے حوالے کردیا


افغانستان نے پولیس افسر کا جسد خاکی پاکستان کے حوالے کردیا

خیبر پختون خوا پولیس کے اعلیٰ افسر ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی افغانستان نے پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالےسے بتایا ہے کہ  ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی جلال آباد میں پاکستان قونصل خانے کے اعلیٰ عہداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے جو کچھ دیر بعد طورخم بارڈر پہنچایا جائے گا۔

دوسری جانب سی سی پی او پشاور قاضی جمیل کا کہنا ہے کہ جب تک لاش نہیں مل جاتی طاہر داوڑ کی شہادت کی تصدیق نہیں کرسکتے، سوشل میڈیا کے زریعے معلومات مل رہی ہیں، ہماری ٹیم افغان بارڈر پر موجود ہے جب لاش ملے گی تو خیبرپختونخوا پولیس بیان جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ طاہر داوڑ کو گزشتہ ماہ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین فور سے اغوا کیا گیا تھا جب کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر خبریں اور تصاویر گردش کررہی ہیں کہ ایس پی طاہر داوڑ کو افغانستان میں قتل کردیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری