مصر کی ثالثی: حماس اور اسرائیل فائر بندی پر متفق


مصر کی ثالثی: حماس اور اسرائیل فائر بندی پر متفق

دو روز سے جاری کشیدگی اور دو طرفہ کارروائیوں کے بعد حماس اور اسرائیل فوری طور پر فائربندی پر متفق ہوگئے ہیں، یہ صلح مصر کی ثالثی کی نتیجے میں قابل عمل ہوئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حماس نے تحریری بیان میں بتایا ہے کہ فائر بندی کا احترام کیا جائے گا تاہم یہ اسی صورت میں ہوگا کہ اسرائیل بھی اس فیصلے کو یقینی بناتے ہوئے برقرار رکھنے کی پالیسی اپنائے۔

واضح رہے کہ پیر اور منگل کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ حماس کی جوابی کارروائی میں ایک اسرائیلی فوجی افسر مارا گیا۔

اہم ترین مشرق وسطی خبریں
اہم ترین خبریں