پاکستان: حکومت نے 660 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دے دی


پاکستان: حکومت نے 660 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دے دی

ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) نے 660 ارب روپے کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی جن میں سے 5 منصوبے پانی اور توانائی کے شعبوں میں لگائے جائیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں ایکنک اجلاس میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے پشاور بس منصوبے کی لاگت میں 38 فیصد اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کی لاگت کو ایک فیصد بڑھانے کی منظوری دی۔

اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم منصوبے میں تانگیر ہائیڈرو پاور کو شامل کرنے کی وزارت آبی وسائل کی تجویز بھی منظور کی گئی۔

اس منظوری کے بعد دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت میں 5 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی لاگت 479.68 ارب روپے لگائی گئی۔

اطلاع رکھنے والے ذرائع کا کہنا تھا کہ تانگیر ہائیڈرو پاور منصوبے کو واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ منصوبے کی تجویز پر منظور کیا گیا تاکہ علاقے میں ڈیم کی تعمیر کے دوران توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری