پینٹاگون نے افغان جنگ میں شکست کا اعتراف کرلیا


پینٹاگون نے افغان جنگ میں شکست کا اعتراف کرلیا

پینٹاگون نے بالآخر یہ اعتراف کر لیا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا حل غیرعسکری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ملک کی سول اور فوجی قیادت افغان تنازع کے غیر عسکری حل پر یقین رکھتی ہے اور اسی لیے واشنگٹن کابل اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کی پابندی کررہا ہے۔

افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی مشیر زلمے خلیل زاد اس وقت خطے میں موجود ہیں جہاں وہ گزشتہ 17 سال سے جاری تنازع کے حل کے لیے مذاکرات کے مشن پر ہیں جس میں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

گزشتہ ہفتے امریکا کے تعلیمی ادارے براؤن یونیورسٹی نے رپورٹ کیا تھا کہ اکتوبر 2001 سے افغانستان میں جاری جنگ میں 6 ہزار 3 سو 34 امریکی بھی مارے گئے جن میں بیشتر فوجی اور ٹھیکیدار تھے۔ اس کے علاوہ ایک ہزار سے زائد اتحادی فوجی بھی اس جنگ کی نظر ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران زلمے خلیل زاد کا اس خطے کا یہ تیسرا دورہ ہے جس میں انہوں نے افغانستان، پاکستان اور قطر کے حکام سے بات چیت کی تاکہ طالبان پر افغان حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جاسکے اور ملک میں قائم امن ہوسکے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری