حکومت نے احتساب شروع ہی نہیں کیا تو شور کیسا؟، زرتاج گل


حکومت نے احتساب شروع ہی نہیں کیا تو شور کیسا؟، زرتاج گل

وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پنجاب میں تجاوزات کے خلاف مہم کو بلدیاتی اداروں میں بیٹھے (ن)لیگی چیئرمین اور میئرز ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں_

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، زرتاج گل نے کہا کہ مقدمات تو ان دونوں پارٹیوں نے اپنے اپنے دور حکومت میں ایک دوسرے کے خلاف قائم کئے تھے، ہم تو ان کے خلاف مقدمات کرپشن کے درج کروائیں گے ،جن کے ثبوت مل رہے ہیں_

انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کے مابین کوئی اختلاف نہیں ہیں کولیشن پارٹنر ہیں اس دوران کوئی تحفظات پیدا ہو تے رہتے ہیں جو سامنے آنے پر دور ہو جاتے ہیں گورنر چوہدری محمد سرور ایک زیرک سیاستدان ہیں_

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب غیر ملکی دوروں سے ملک کے معاشی حالات میں بہت بہتری آئی ہے اور غیر یقینی کی صورت حال ختم ہوگئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری