عمران خان نے افغانستان میں ایس پی طاہرداوڑ کے قتل کا نوٹس لے لیا


عمران خان نے افغانستان میں ایس پی طاہرداوڑ کے قتل کا نوٹس لے لیا

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں ایس پی طاہرداوڑ کے قتل کا نوٹس لےلیا اور وزارت داخلہ سےرپورٹ طلب کرتے ہوئے خیبرپختونخوا پولیس کو تعاون کی ہدایت کردی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عمران خان نے ایس پی طاہرداوڑ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ایس پی طاہرداوڑکے قتل کے واقعے پر نظررکھی ہوئی ہے، اداروں کو واقعےکی فوری تحقیقات کی ہدایت کرتےہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعظم نے وزیر مملکت داخلہ شہریارآفریدی کو تحقیقات کی نگرانی کا حکم دیتے ہوئے خیبرپختونخوا کی پولیس کو تحقیقات میں اسلام آباد پولیس سے تعاون کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

دوسری جانب شہید ایس پی کا جسد خاکی آج افغانستان سے پاکستان لایا جائے گا جبکہ افغان سفیرعمر زخیل وال نے طاہرداوڑکے پراسرار قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا افغان حکومت طاہر داوڑ کے قتل کی مکمل تحقیقات کرے گی۔

وزیرِ اطلاعات کے پی شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ طاہر داوڑ کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا کی جائے گی، نمازِ جنازہ کے بعد میت ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری