دہلی: بوانا کی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی


دہلی: بوانا کی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

دہلی کے صنعتی علاقے بوانا میں قائم فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آگ اتنی شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت آگ کے شعلوں میں گھر گئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائربریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کرفیکٹری میں موجود کارکنوں کو بحفاظت باہر نکالا اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی۔

فیکٹری میں موجود کروڑوں کا سامان اور مشینیں جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں  ہوئی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری