فواد چوہدری کا سینیٹ میں داخلہ منع


فواد چوہدری کا سینیٹ میں داخلہ منع

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے سینیٹ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ایوان میں آکر معافی نہ مانگنے پر رولنگ دیتے ہوئے ان کے سینیٹ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

چیئرمین سینیٹ نے ایوان میں غیر پارلیمانی الفاظ کے استعمال پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کو ایوان میں آکر معافی مانگنے کی ہدایت کی اور کہا کہ معافی نہ مانگنے کی صورت میں ان کے سینیٹ میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھاکہ سینیٹ میں بدمزگی پیدا ہونا شروع ہوگئی ہے، اس لے ہم سب پر لازم ہے کہ احتیاط کریں۔

واضح رہےکہ اس سے قبل بھی وفاقی وزیر فواد چوہدری اور مسلم لیگ (ن) کے مشاہد اللہ کے درمیان سینیٹ میں تلخ کلامی ہوئی تھی، وفاقی وزیر نے اپوزیشن کے خلاف دھواں دھار تقریر کی تھی تاہم اپوزیشن کے شدید احتجاج پر معافی بھی مانگ لی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری