طالبان کے حملوں میں افغان فوج کے دسیوں اہلکارجاں بحق


طالبان کے حملوں میں افغان فوج کے دسیوں اہلکارجاں بحق

طالبان کے مسلح افراد نے افغان سیکیورٹی فورسز کے دسیوں جوانوں کو ہلاک کردیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے افغان فوج کے مختلف مراکز پر حملے کرکے دسیوں اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبےمیدان وردک اور تخار میں طالبان کے حملوں میں افغان سیکورٹی فورس کے بارہ اہلکار ہلاک ہو گئے۔

صوبہ میدان وردک کے پولیس کمانڈر کے ترجمان حکمت درانی کاکہنا ہے کہ ضلع سید آباد میں طالبان کے حملے میں نو سیکورٹی اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورس سے فائرنگ کے تبادلے میں پانچ حملہ آور بھی ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب شمال مشرقی صوبہ تخار کے گورنر کے ترجمان جواد ہجری کا کہنا تھا کہ طالبان نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

«یالابلوک» اور «پشتکوه» نامی شہروں میں بھی طالبان کے حملوں میں متعدد فوجی مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے «سیدآباد» نامی شہرکے فوجی مرکزپر قبضہ کرلیا ہے۔

طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 23 فوجی اہلکار مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے افغان جنگ میں شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہافغانستان کے مسئلے کا حل غیرعسکری ہے۔

 امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ملک کی سول اور فوجی قیادت افغان تنازع کے غیر عسکری حل پر یقین رکھتی ہے اور اسی لیے واشنگٹن کابل اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کی پابندی کررہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری