انصاراللہ کی جانب سے المھرہ صوبے میں سعودی جارحیت کی بھرپورمذمت


انصاراللہ کی جانب سے المھرہ صوبے میں سعودی جارحیت کی بھرپورمذمت

اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ نے یمن کے صوبہ المھرہ میں عام شہریوں کے خلاف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اہلکاروں کی ظالمانہ کاروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے  المسیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلامی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے ترجمان نے صوبہ المھرہ کے باسیوں پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کرایے کے فوجیوں کی سفاک کارروائیوں کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے کہا ہےملک کا دفاع ہرحال میں کیا جائے گا۔

انصاراللہ کے سیاسی دفترسے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ صوبہ المھرہ، یمن کا اہم حصہ ہے اور وہ کسی قسم کی ذلت اور قبضے کو برداشت نہیں کریں گے۔

انصاراللہ نے سعودی اہلکاروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ المھرہ پر قبضہ کرنے کی غرض سے جو سفاکانہ اقدامات کئے جارہے اس کا بھرپورجواب دیا جائےگا۔

تحریک انصاراللہ کے سیاسی امور کے دفتر نے تمام یمنی قبائل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ المھرہ کے عوام سے تعاون کریں تاکہ وہ صوبے کو قابض اور حریص افراد سے پاک کرسکیں۔

یمنی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے صوبہ المھرہ کے عوام کے پرامن احتجاج کے دوران سعودی قابض فوجیوں کی جانب سے عام شہری کے قتل کی شدید مذمت کی۔

واضح رہے کہ صوبہ المھرہ میں عوام نے سعودی جارحیت کے خلاف پرامن مظاہرہ کیا تھا جس کے دوران سعودی اہلکاروں نے اندھادھند فائرنگ کرکے عام شہریوں کو خاک وخون میں غلطاں کیا تھا۔

انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے ترجمان نے سعودی ناپاک عزائم  کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ سعودی اہلکار صوبہ المھرہ کے امن کو مسلسل خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں، یمنی عوام سعودی حکام کو اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے تاکید کرتےہوئے کہا کہ سعودی حکام کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں گے اور المھرہ کے غیورعوام ملک و قوم کا دفاع کرتے رہیں گے۔

انصاراللہ کے سیاسی دفترکے ترجمان نے صوبہ المھرہ کے غیورعوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام نےسعودی ناپاک عزائم کوخاک میں ملانے کا عزم کرررکھا ہے۔

انہوں نےکہا کہ اپنی سرزمین کا دفاع کرنا بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہے اورکسی بھی غیرملک پر قبضہ کرنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے لہذا اس قسم کےجرائم اقوام متحدہ کے جنرل سکیٹری کی جانب سے  جنگ بندی کے لئے کی جانے والی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ تین سالوں سے سعودی عرب امریکی اور اسرائیلی حمایت سے نہتے یمنیوں کا قتل عام کررہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے سعودی فضائی اور زمینی حملوں میں اب تک 10 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں اس کے باوجود سعودی اتحاد اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہے۔

دوسری جانب دیگر امدادی تنظمیوں کا خیال ہے کہ اصل اعداد وشمار اس سے 5 گنا زیادہ ہیں۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے متعدد مرتبہ عالمی برادری کو خبردارکیا ہے کہ یمن میں سنگین انسانی بحران پیدا ہوسکتا ہے جہاں طویل جنگ سے قحط اور دیگر وبائی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

دفاعی اورسیاسی ماہرین کا کہنا ہے یمن میں آل سعود کوذلت آمیز شکست سامنا ہے، یمنیوں کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کا دفاع جاری رکھیں گے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری