بوہرہ برادری کی جانب سے ڈیم فنڈ کے لئے 3 کروڑ روپے کا عطیہ


بوہرہ برادری کی جانب سے ڈیم فنڈ کے لئے 3 کروڑ روپے کا عطیہ

بوہرہ برادری کی طرف سے ڈیم فنڈکے لیے وزیر اعظم عمران خان کو 3 کروڑ روپے کا چیک پیش کیاگیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان سے مخیر حضرات کے ایک وفد نے ملاقات کی جس میں بوہرہ برادری کی طرف سے ڈیم فنڈکے لیے 3 کروڑ روپے کا عطیہ دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سے شیخ کومیل شیخ یونس کی قیادت میں داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری اوروفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی بھی موجود تھے۔

 بہرہ برادری کے وفد نے وزیراعظم کو سیف الدین انٹرنیشنل یونیورسٹی کراچی کے دورے کی دعوت دی۔

رپورٹ کے مطابق مخیر حضرات نے وزیرِ اعظم کے لاہور میں حالیہ اعلان کردہ 5 پناہ گاہوں کی تعمیر کے تمام اخراجات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق مخیرحضرات کے وفد میں میاں محمد احسان، گوہراعجاز، میاں طلعت محمود، نور حضرت، ڈاکٹر عبدالباری خان، انواراحمد خان، عدیل سعید میر و دیگرشخصیات شریک ہوئیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری