تحریک انصاف کے ارکان اسرائیل کو تسلیم کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں، فضل الرحمٰن


تحریک انصاف کے ارکان اسرائیل کو تسلیم کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں، فضل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مولانا فضل الرحمان نے متحدہ مجلس عمل، ملی یکجہتی کونسل اور دیگر مذہبی جماعتوں کے زیراہتمام لاہور میں مال روڈ پر تحفظ ناموس رسالت ﷺ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

پی ٹی آئی حکومت آئین پاکستان سے اسلامی دفعات ختم کرنے اور توہین رسالت کے قانون کو بدلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دینی مدارس پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، ہم دینی مدارس کی حفاظت کریں گے۔

متحدہ مجلس عمل کے صدر نے اعلان کیا کہ25نومبر کو ملین مارچ کا اگلا پڑاؤ سکھرمیں ہوگا۔

قائم مقام امیر جماعت اسلامی حافظ ادریس نے کہا کہ پاکستان کی شناخت لاالہ الااللہ سے ہے ۔ سربراہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ساجد میر نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی قبول نہیں۔

علاوہ ازیں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا حکمران اسرائیل کو تسلیم کرنے، سی پیک کو برباد کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کو خصوصی ایجنڈے کی تکمیل کیلیے پاکستان پر مسلط کیا گیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری