پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ آج ابوظبی میں کھیلا جائے گا


پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ آج ابوظبی میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلیا کے خلاف تباہ کن بولنگ کرنے والے محمد عباس پر سب کی نظریں، کیویز کے شکار کے لیے یاسر شاہ اور بلال آصف نے بھی ٹیم جوائن کر لی ہے، جبکہ مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل بھی لمبی اننگز کھیلنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز سے اچھا تجربہ حاصل ہوگا، پوری ٹیم کو سخت محنت کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے پاس سینئر پلیئرز موجود ہیں۔

دوسری جانب کیوی قائد کین ولیم سن کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ اور محمد عباس کی موجودگی میں پاکستان آسان ٹیم نہیں ہوگی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری