کراچی میں تجاوزات کا مکمل خاتمہ کریں گے، وسیم اختر


کراچی میں تجاوزات کا مکمل خاتمہ کریں گے، وسیم اختر

میئرکراچی وسیم اخترکا کہنا ہے کہ بہت بڑے پیمانے پرتجاوزات کوہٹایا گیا ہے اورتین دن بعد کراچی کے تمام فتھ پاتھ کے حوالے سے آپریشن کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی کے میئروسیم اخترنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شہرسے تجاوزات ہٹارہے ہیں، ہم کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کرنا چاہتے، سپریم کورٹ کے آرڈرپرکارروائی کریں گے۔

وسیم اخترنے کہا کہ جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے انہیں ساتھ لے کرچلیں گے اورمیں اکیلا نہیں ہوں سپریم کورٹ، رینجرز، پولیس سمیت ادارے ہمارے ساتھ ہیں۔

میئرکراچی نے کہا کہ تین دن بعد کراچی کے تمام فتھ پاتھ کے حوالے سے آپریشن کریں گے، پارکوں پرجو تجاوزات اور کاروبار کررہے ہیں وہ ہٹوائیں گے، چھجے جونکالے ہوئے ہیں وہ ختم ہونے چاہیے جب کہ کے ایم سی کی تمام سڑکوں سے تجاوزات ختم کریں گے۔

وسیم اخترنے کہا کہ ٹریڈرزایسوسی ایشن ہمارے ساتھ تعاون کریں، ملبہ فروخت نہیں کیا گیا ڈمب کیا گیا، کیبل آپریٹرزاپنی تمام تاریں انڈر گراونڈ کرلیں جس کی ڈیڈ لائن پہلے ہی دے چکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری