بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول دینے پر پابندی


بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول دینے پر پابندی

صوبہ پنجاب میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، راولپنڈی شہر میں ہیلمٹ کی پابندی پر عمل درآمد کرانے کیلئےانتظامیہ نے کمر کس لی ہے۔

اس ضمن میں بغیر ہیلمٹ چلانے والے موٹر سائیکل سوار وں کو دفعہ 144کے تحت پٹرول دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں سالانہ سینکڑوں موٹرسوار ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے جان کی باز ہارجاتے ہیں۔

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے پٹرول پمپس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول نہ دیں۔

خیال رہے کہ نیا بھرمیں  ہیلمٹ پہننا قانونًا ضروری ہے اور اس کے نہ پہننے پر مالی جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری