وزیراعظم کل اہم دورے پر متحدہ عرب امارات جائیں گے


وزیراعظم کل اہم دورے پر متحدہ عرب امارات جائیں گے

وزیراعظم عمران خان نے اہم دورے پر کل متحدہ عرب امارات جانے کا فیصلہ کیا ہے، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کل وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔

 نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اہم دورے پر کل متحدہ عرب امارات جائیں گے جہاں وہ یو اے ای کے ولی سے ملاقات کرینگے، وزیراعظم کا دورہ ایک روزہ ہو گاجس میں دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم کا دورہ دوست ممالک سے اقتصادی تعاون کے حصول کی کوششوں کا ایک حصہ ہے،سعودی عرب اور چین کے بعد یو اے ای سے بھی بڑا پیکج ملنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے سعودی عرب، چین کے بعد ملائیشیا کا دورہ کرنا تھا تاہم ملائیشیا کے دورے سے قبل امارات جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری