وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سیکورٹی خدشات کے باعث وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہنگامی طور پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیاہے۔

اس دوران وفاقی دارالحکوت میں کسی بھی قسم کا اسلحہ لہرانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ جبکہ کسی بھی قسم کی آتش بازی یا اجتماع کا بھی اجازت نہیں ہو گی۔

قوانین اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اسی طرح فرقہ واریت پر مبنی بینرز لگانے، وال چاکنگ اور پمفلٹس بانٹنے اور لائوڈ سپیکر، ایمپلی فائر سے فرقہ واریت پر مبنی تقاریر سمیت جلسوں، جلوسوں، اجلاس، مجلسوں اور مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 احکامات کا اطلاق 16نومبر سے دو ماہ کیلئے ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری