عمران خان ایک روزہ دورے پرمتحدہ عرب امارات پہنچ گئے


عمران خان ایک روزہ دورے پرمتحدہ عرب امارات پہنچ گئے

پاکستانی وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ، وزیرخزانہ ، وزیر پٹرولیم، وزیر پاور ڈویژن اور مشیر تجارت بھی ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں پہلے سے موجود وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

ولی عہد شیخ محمد زید بن سلطان النہیان نے شاہی محل پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا، یو اے ای مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈربھی استقبال کے لیے موجود تھے۔ وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیراعظم پاکستان متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ولی عہد شیخ محمد زید بن سلطان النہیان سے ملاقات کریں جس میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر گفتگو ہوگی، اس کے علاوہ وزیراعظم یواے ای کے ہم منصب اورنائب صدرسے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے دورے میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری امور پر مذاکرات ہوں گے۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت ولی شیخ محمد زید بن سلطان النہیان کی جانب سے دی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے یواے ای کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کی تھی، جس میں باہمی دلچپسی اور تعاون کے اموراورخطے کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری