کرپشن اور تعلیم کی کمی پاکستان کے دوسنگین مسائل ہیں، شاہد آفریدی


کرپشن اور تعلیم کی کمی پاکستان کے دوسنگین مسائل ہیں، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کرپشن اور تعلیم کی کمی کو پاکستان کے دو سنگین مسائل قرار دے دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اللہ کرے عمران خان کرپشن کے خاتمے میں کامیابی حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ تعیلم کی کمی اور کرپشن ملک کے لیے سنگین مسائل ہیں۔

آفریدی کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں وائی فائی پہنچ گئی، وہاں تعلیم پہنچائی جانی چاہیے، پڑھا لکھا پاکستان ترقی کی ضمانت ہے۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ سندھ کے علاقے ریڑھی اور وانگی گوٹھ میں دو اسکولوں کا انتظام سنبھالا ہے، شاہد آفریدی اور گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے درمیان معاہدے کے تحت ریڑھی گوٹھ میں ایس اے ایف اسکول کا افتتاح کیا گیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ مشکل حالات کا سامنا کرنے والے بچے اب تعلیم حاصل کریں گے، پاکستان میں تعلیم کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ملک بھر میں 3 اسکول کھل چکے ہیں اب چوتھا وادی تیرہ میں ہوگا، منشیات کے عادی لوگوں کو سیدھے راستے پر لانا ہمارا مقصد ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری