پاکستان نے ہمارے لئے کچھ نہیں کیا، ٹرمپ


پاکستان نے ہمارے لئے کچھ نہیں کیا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کیلئے کچھ نہیں کیا اور  اسی لئے امداد بند کی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی رہائش کے واقعہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو سپورٹ کر رہے تھے اور اسامہ فوجی اکیڈمی کے قریبی علاقے میں رہائش پذیر تھا ۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کو ہر سال ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی امداد دے رہے تھے ۔اب مزید یہ رقم نہیں دی جائے گی، اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان نے ہمارے لئے کچھ نہیں کیا اور کوئی ایک کام انجام نہیں دیا۔

یاد رہے کہ رواں سال کے شروع میں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دھمکی آمیز ٹویٹ میں کہا تھا کہ پاکستان امریکا کو ہمیشہ دھوکا دیتا آیا ہے، پاکستان نے امداد کے بدلے امریکا کو بے وقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا، مگر اب ایسا نہیں چلے گا_

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری