مودی حکومت نے بھارت کو ’’امیر‘‘ اور’ ’ غریب‘‘ میں تقسیم کردیا، راہول گاندھی


مودی حکومت نے بھارت کو ’’امیر‘‘ اور’ ’ غریب‘‘ میں تقسیم کردیا، راہول گاندھی

کانگریس صدر راہول گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت پر ملک کو 15سے 20 سرمایہ داروں اور باقی کو عوام کے درمیان تقسیم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی حکومت قائم ہوئی تو امیر غریب کا فرق مٹا دیا جائیگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق راہول نے چھتیس گڑھ کے ضلع جش پور کے باغیچہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بهارت میں ایک آئین ہے لیکن وزیراعظم نے بڑے سرمایہ داروں اور باقی عوام کے درمیان خلیج پیدا کررکھی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ غریبوں کی زمین اور دیگر املاک ان کی اجازت کے بغیر چند سرمایہ داروں کے حوالے کی جارہی ہیں۔ کانگریس برسراقتدار آکرناانصافی کا خاتمہ کردیگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھتیس گڑھ اینڈیا کی سب سے مالدار ریاست ہے۔ یہاں پانی کے ذخائر،جنگلات کے علاوہ بے پناہ دولت ہے۔ بدقسمتی سے غریبوں کو ان کی جائداد، پانی اوردیگرمقامات سے بے دخل کیا جارہا۔ یہاں کے نوجوانوں بیروزگاری کے مسائل سے دوچار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں کانگریس کی حکومت آنے پر کسانوں کے قرضے معاف کرنے کے ساتھ ان کے دھان کی بقایہ رقم بھی ادا کی جائیگی اور زندگی کے مختلف شعبوں کے علاوہ تعلیم اور صحت سے متعلق ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری