برطانوی وزیر خارجہ ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے


برطانوی وزیر خارجہ ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے

برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ ایک اعلی سطحی سیاسی وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ ایک اعلی سطحی سیاسی وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے

 برطانوی وزیر خارجہ اپنے ایرانی ہم منصب ''محمد جواد ظریف'' سمیت اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں جوہری معاہدے، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.

واضح رہے کہ جیرمی ہنٹ نے دورہ ایران سے پہلے کہا تھا کہ جوہری معاہدہ مشرق وسطی کے استحکام کے لئے اہم ہے اورتمام فریقین اس پر سو فیصد عمل کریں تو اس معاہدے کو برقرار رکھا جاسکتا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ جب تک ایران، جوہری معاہدے پر قائم ہے ہم بھی اس معاہدے کے پابند رہیں گے.

تہران میں اپنے قیام کے دوران برطانوی وزیر خارجہ اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل ''علی شمخانی'' سے بھی ملاقات کریں گے.

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری