پانی چوری کرنے اور جھوٹ بولنے پر 10 کروڑ کا جرمانہ


پانی چوری کرنے اور جھوٹ بولنے پر 10 کروڑ کا جرمانہ

میاں منشا کی فیکٹری کو پانی چوری کرنے اور جھوٹ بولنے پر 10 کروڑ روپے جرمانہ ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا حکم دیا گیا

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے پانی چوری کرنے اور جھوٹ بولنے پر معروف کاروباری شخصیت میاں منشا کی سیمنٹ فیکٹر کو دس کروڑ روپے جرمانہ کرتے ہوئے از خود نوٹس نمٹا دیا ہے اور جرمانہ ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کٹاس راج اورزمین سے پانی نکالنے پرسیمنٹ فیکٹریوں کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالتی حکم پررپورٹ پیش کردی گئی ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سیمنٹ فیکٹری نے ٹیوب ویل اورزمین سے پانی نکالا ۔ جس کے بعد عدالت نے عدالت نے سیمنٹ فیکٹری کوٹیوب ویل کے ذریعے پانی نکالنے سے روک دیا۔عدالت نے میاں منشا کی سیمنٹ فیکٹری کو پانی چوری کرنے اور جھوٹ بولنے پر دس کروڑ روپے جرمانہ ڈیم فنڈ میں جم کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

عدالت کی جانب سے فیکٹری کو دو کروڑ روپے غلط بیانی اور آٹھ کروڑ روپے پانی استعمال کرنے پر جرمانہ کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیمنٹ فیکٹریوں کا پانی بند کر رہے ہیں، سیمنٹ فیکٹری والے کہتے ہیں پانی بارش سے جمع کیا، سیمنٹ فیکٹری والے جھوٹ بولتے ہیں، اب تک استعمال کیے گئے پانی کاجرمانہ اداکرناہوگا، سیمنٹ فیکٹری 10 کروڑروپے ڈیم فنڈزمیں جمع کرائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری