وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر کل ملائیشیا جائیں گے


وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر کل ملائیشیا جائیں گے

وزیراعظم عمران خان ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر کل ملائیشیا جائیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر کل ملائیشیا روانہ ہوں گے جہاں ان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں،وزیراعظم کی آمد سے قبل ملائیشیاکی شاہراہوں پرپاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کےساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا، دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب سے ملاقات کریں گے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا، وزیراعظم کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مختلف معاہدوں کا بھی امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی آمد کے حوالے سے ملائیشیا میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں،ملائیشیا کی شاہراہوں کو پاکستانی پرچموں سے سجا دیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری