پاکستان پر حملے کا منہ توڑجواب دیا جائےگا، پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

پاکستان پر حملے کا منہ توڑجواب دیا جائےگا، پاک فوج

تسنیم خبررساں ادارے نےآئی ایس پی آرکے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورسے گلگت بلتستان، آزادکشمیر اورہزارہ کے صحافیوں کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صحافیوں نے اپنے علاقوں کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بتایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورنے صحافیوں کوبھارتی فورسزکی سیزفائرکی خلاف وزریوں سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری رہائش پذیرہیں جنہیں جان بوجھ کرنشانہ بنایا جارہا ہے، ایسی صورتحال کے باوجود بھارتی خلاف ورزیوں کا بھرپورجواب دیا جاتا ہے، ہماری فورسزصرف بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بناتی ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کشمیری بھائیوں کی موجودگی کے باعث محتاط ردعمل دیتے ہیں، امن کے خواہشمند ہیں مگرجارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری