ایران امریکا کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا، حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران کبھی امریکا کے سامنے نہیں جھکے گا۔

ایران امریکا کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا، حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام امریکا کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرحسن روحانی نے صوبہ مغربی آذربائیجان کے شہر خوئی کے شہید چمران اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے لطف و کرم سے دشمن ایرانی قوم کو انقلاب کی حمایت سے دستبردار کرانے میں ناکام رہے ہیں اور ایرانی عوام نے چار نومبر کو امریکہ کے مقابلے میں استقامت کے دن میں تبدیل کر دیا اور دشمن کو منھ توڑ جواب دیا اور بائیس بہمن مطابق گیارہ فروری کو بھی ایرانی قوم امریکہ کو دوبارہ دنداں شکن جواب دے گی۔

صدرحسن روحانی نے مزید کہا کہ دشمن سمجھ رہا تھا کہ ایرانی قوم کے خلاف اقتصادی دباؤ اور نفسیاتی جنگ کے ذریعے اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائے گا اور ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے گا مگر اس کا یہ خواب چکناچور ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ایرانی عوام کے ساتھ ساتھ پاکستان، عراق، شام ، لبنان ، یمن اورافغانستان سمیت عالم اسلام کے سبھی ملکوں کی اقوام اپنی استقامت و ایمان، اسلام اور خود مختاری کے تحفظ پر زور دے رہی ہیں اور علاقے کی سبھی اقوام کی ثابت قدمی سے  سامراجی طاقتوں کو شکست کا سامنا کرنا ہوگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ دشمن اس بات سے سخت ناراض ہے کہ ایران نے علاقے پر دہشت گردوں کو مسلط نہیں ہونے دیا۔

انہوں نے کہا کہ امت اسلامیہ جب بھی ایران سے مدد چاہی گی اسلامی جمہوریہ ایران اپنے فریضے پر عمل کرے گا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر ممکن مدد کرےگا۔ 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری